تین ریاستوں کی حلف برداری تقریب میں نظر آئے گا اپوزیشن اتحاد

شمالی ہندوستان کی تین ریاسستوں میں آج کانگریس کے وزراء اعلی حلف لیں گے اور ان کی حلف برداری کی تقریب میں حزب اختلاف کے کئی بڑے رہنما شامل ہوں گے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کی تین بڑی ریاستوں میں آج کانگریس کی حکومت قائم ہو جائے گی ۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کے وزراء اعلی حلف لیں گے ۔ راجستھان میں جہاں اشوک گہلوت وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے وہیں سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے ۔ ادھر مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر رہنما کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل وزیر اعلی کے لئے حلف لیں گے ۔ آج کی حلف برداری کی تقریب میں حزب اختلاف کے بڑے رہنما شامل ہوں گے ۔

آج صبح سب سے پہلے راجستھان میں حلف برداری کی تقریب ہوگی ، اس کے بعد دو پہر کو مدھیہ پردیش اور شام کو چھتیس گڑھ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی ۔ آج کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، یو پی اے چئیر پرسن سونیا گاندھی، شرد یادو، شرد پوار ، چندرا بابو نائڈو، اروند کیجریوال، ایچ ڈی کمارسوامی سمیت کئی بڑے رہنما شامل ہوں گے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔