’وہ تو میری بہن جیسی ہے!‘ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے لیڈر شری کانت تیاگی کے سُر تبدیل

خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے شری کانت تیاگی نے کہا کہ وہ اس کی بہن کی طرح ہے اور اسے ’سیاسی طور پر تباہ‘ کرنے کے لئے اس کے خلاف یہ سازش رچی گئی ہے

پولیس کی گرفت میں شری کانت تیاگی
پولیس کی گرفت میں شری کانت تیاگی
user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے شری کانت تیاگی نے کہا کہ وہ خاتون اس کی بہن کی طرح ہے اور اسے ’سیاسی طور پر تباہ‘ کرنے کے لئے اس کے خلاف یہ سازش رچی گئی ہے۔ وہیں، نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں خاتون سے گالی گلوچ اور مار پیٹ کے ملزم تیاگی کو سورج پور کورٹ نے 14 روزہ عدالتی تحوہل میں بھیج دیا۔

خیال رہے کہ شری کانت تیاگی کو پولیس نے گزشتہ روز میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ مزید تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شری کانت تیاگی ہفتہ کے روز سے فرار تھا اور یوپی پولیس نے اسے واقعہ کے تین دن بعد گرفتار کیا۔ یوپی پولیس نے اس پر 25000 کا انعام بھی رکھا تھا۔


گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن آیا، جس میں اومیکس کی ایک ویڈیو تھی۔ ہم نے اس کا فوری نوٹس لیا۔ یہ ویڈیو 5 اگست کے واقعے کی ہے۔ ہم نے متاثرہ سے رابطہ کیا۔ پھر متاثرہ کی شکایت لینے کے بعد ہم نے ملزم کی تلاش شروع کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ملزم یوپی سے باہر بھی گیا تھا۔ تلاشی کے لیے تکنیکی تحقیقات، سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کی گئی۔ ملزمان بڑی چالاکی سے پولیس سے بچتے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔