تیجسوی یادو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے دورِ حکومت کی حصولیابیاں گنائیں

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بہار کی 17 سالہ حکومت کا موازنہ اپنے 17 ماہ کی دورِ حکومت سے کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

 آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ (13 مارچ) کو ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بہار کی گزشتہ 17 سالہ دورِ حکومت کا موازنہ اپنے 17 ماہ کی حکومت سے کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اشارتاً یہ بات بھی کہی ہے کہ جب وہ حکومت میں شامل تھے تو انہیں کام کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی۔

اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اتحاد کے تقاضوں و رکاوٹوں کے درمیان نیز پرانے خیالات، فرسودہ طور طریقوں، بے وقت کے فیصلوں، ایکسپائر طرزِ عمل نیز قدامت پسندانہ طرزِ فکر کی حامل قیادت کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں اپنی صلاحیت کا صرف 10 فیصد ہی استعمال کر پا رہا تھا۔‘‘


انہوں نے مزید لکھا سے کہ ’’ان تمام حدود و قیود کے باوجود بھی ہم نے منطق، ذہانت، سائنسی اورعملی طور پر صرف 17 مہینے میں ہی لاکھوں ملازمتیں دیں اور سیاحت، انفراسٹرکچر، تعلیم و صحت کے شعبوں میں موثر، بہترین اور تاریخی کام کیے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’عام لوگوں نے 𝟏𝟕 سال بمقابلہ 𝟏𝟕 مہینوں کے اس مثبت فرق کا تجربہ کیا ہے اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔