این سی پی کی کمیٹی سے استعفی نامنظور ہونے کے بعد شرد پوار کا بیان- ’غوروخوض کا وقت دیں‘

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پیی) کی کمیٹی نے شرد پوار کا استعفی نامنظور کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے یہ اطلاع دی

این سی پی سربراہ شرد پوار
این سی پی سربراہ شرد پوار
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پیی) کی کمیٹی نے شرد پوار کا استعفی نامنظور کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے یہ اطلاع دی۔ پرفل پٹیل نے بتایا کہ کچھ دن قبل شرد پوار نے این سی پی کی ایک کمیٹی تشکیل کر کے صدر منتخب کرنے کی ذمہ داری ہمیں سونپی تھی۔ اس کمیٹی نام پہلا تھا۔ جب شرد پور نے استعفی کا اعلان کیا تھا، اس وقت تمام اس تقریب میں تھے۔

اس کے بعد سے ہی ان سے استعفی واپس لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ہم نے ان سے کہا کہ آج پارٹی ہی نہیں، ریاست اور ملک کی سیاست کو بھی ان کی ضرورت ہے۔ این سی پی کمیٹی نے شرد پوار کا استعفی نامنظور کر دیا ہے۔ کمیٹی کے تمام ارکان نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا ہے۔


اس پریس کانفرنس کے بعد کمیٹی کے ارکان نے شرد پوار سے ملاقات کی۔ پرفل پٹیل نے بتایا کہ کمیٹی نے اپنے فیصلے سے شرد پوار کو آگاہ کر دیا ہے۔ شرد پوار نے سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ پرفل پٹیل نے بتایا تھا کہ کمیٹی کے تمام ممبران اب شرد پوار کے پاس جائیں گے اور جو تجویز پاس کی گئی ہے اس کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ جب تک شرد پوار کی پارٹی صدر کی مدت ہے، وہ اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس کے بعد بھی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کیا ہونا چاہیے۔ کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد این سی پی کارکنوں میں جشن کا سماں شروع ہو گیا ہے۔

شرد پوار کے این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کی پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ایک طرف نئے صدر کے نام کو حتمی شکل دینے کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف ریاست کے کئی شہروں میں شرد پوار کی حمایت میں این سی پی کارکنان سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ وہ مسلسل اس سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شرد پوار کو صدر ہی رہنا چاہیے اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔ پوار کی حمایت میں کئی جگہ پوسٹر، ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ پونے میں ایک پوسٹر لگایا گیا ہے، جس پر لکھا ہے، آج صرف مہاراشٹر ہی نہیں پورے ملک کو آپ کی قیادت کی ضرورت ہے۔


شرد پوار کی بطور صدر واپسی سے متعلق ہورڈنگز بھی ممبئی-پونے-بیلا پور شاہراہ پر لگائے گئے ہیں۔ یہ ہورڈنگ جتیندر اوہاڈ نے لگائی ہے۔ پوار کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد جتیندر اوہاڈ نے پارٹی سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شرد پوار کے جانشین کے انتخاب کے لیے آج ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ایک کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ شرد پوار (82) نے منگل کو ممبئی میں اپنی سوانح عمری ’لوک ماجھے سانگاتی' کے اپڈیٹ شدہ ورژن کی لانچنگ تقریب میں این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے اپنے جانشین کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک پارٹی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں اجیت پوار، سپریا سولے، سابق مرکزی وزراء پرفل پٹیل اور چھگن بھجبل شامل ہیں۔ شرد پوار نے جمعرات کو کہا تھا کہ این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ان کا فیصلہ پارٹی کے مستقبل اور نئی قیادت کی تیاری کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی بارہا درخواستوں کے درمیان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔