مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق: شرد پوار کا اعلان

پوار نے تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد کہا کہ شیوسینا کے 59 سالہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کی قیادت کریں گے اور ریاست میں آئندہ حکومت بنانے کے لیے دعویٰ پیش کریں گے

تصویر یو این آئی
i

ممبئی: وزیراعلی کے عہدہ کے لیے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اس کا اعلان جمعہ کی شام این سی پی سربراہ شردپوار نے کیا۔ پوار نے تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو مطلع کیا شیوسینا کے 59 سالہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کی قیادت کریں گے اور ریاست میں آئندہ حکومت بنانے کے لیے دعویٰ پیش کریں گے۔

شرد یادو نے کہا کہ حکومت جس پالیسی اور پروگرام کے تحت چلائی جائے گی اس کے بارے میں تفصیل سنیچر کو پیش کر دی جائے گی۔

مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق: شرد پوار کا اعلان

شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کا اجلاس جنوبی ممبئی کے نہرو سینٹر میں منعقد ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے طویل چلنے والے اجلاس میں ادھو کے نام پر اتفاق ہوا۔ کسی نے بھی ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور وزیر اعلی کے لیے ان کا پیش کردیا گیا ہے۔


اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اس درمیان طویل گفتگو ہوئی اور تبادلہ کے بعد ہر ایک موضوع پر اتفاق رائے ہوا ہے شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد کا نام مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) تجویز کیا گیا ہے۔سنیچر کو ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیل پیش کی جائے گی۔

ادھر این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے بھی کہا ہے کہ پریس مشترکہ کانفرنس کے بعد حکومت بنانے کے لیے دعویٰ پیش کیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں دوتین دن میں حکومت بننے کا امکان‘

مہاراشٹر میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیوسینا پارٹی (ایس ایس پی) کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے بعد شیو سینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے کہا کہ میٹنگ میں مذاکرہ مثبت رہا اور یہ جس طرح سے آگے بڑھ رہا ہے اُس سے امید ہے کہ آئندہ دو تین دن میں حکومت بنائی جا سکتی ہے۔ ادھر، این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ میٹنگ میں ٹھاکرے کی قیادت پر ہر کسی نے اتفاق رائے ظاہر کیا لیکن کچھ دوسرے مسائل پر ابھی مزید بحث ہوگی پھر حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔


مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق: شرد پوار کا اعلان

دریں اثناء مہاراشٹر کانگریس کے سابق صدر مانکِ راؤ ٹھاکرے نے جمعہ کو کہا کہ ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ شیو سینا کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے حکومت کی تشکیل پر ریاستی سطح کی میٹنگ کے دوران اعلیٰ عہدوں کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ این سی پی نے ریاستی سطح کی میٹنگوں میں کبھی بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔ کانگریس نے بھی اس طرح کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر اعلیٰ کا عہدہ پانچ سال تک شیو سینا کے پاس رہے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے، کیونکہ شیوسینا کے علاوہ کسی اور پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔