’زیرو‘ کے ریلیز ہوتے ہی شاہ رخ نے ’ڈان 3‘ کی تیاری شروع کی

شاہ رخ نے ’ڈان‘ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر سے فلم کے تیسرے حصے کو جلد شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈان 3 کی اسکرپٹ پوری ہو چکی ہے اور شاہ رخ نے اسے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکار شاہ رخ خان جلد ہی ڈان سیریز کی فلم ’ڈان 3‘ کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔
شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نے اب اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے ’ڈان‘ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر سے فلم کے تیسرے حصے کو جلد شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈان 3 کی اسکرپٹ پوری ہو چکی ہے اور شاہ رخ نے اسے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرحان اختر گزشتہ ایک سال سے ڈان 3 کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ فلم سازوں کا خیال ہے کہ ڈان 3 کی کہانی ایک دم الگ ہے جس کا پہلی دونوں فلموں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرینکا چوپڑا کی جگہ اب نئی اداکارہ نظر آئیں گی۔ پرینکا کے پاس فی الحال ڈیٹس نہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ کہا یہ بی جا رہا ہے کہ شاہ رخ اور پرینکا کے درمیان چلنے والے مبینہ جھگڑے کی وجہ سے وہ اس فلم میں کام نہیں کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */