شاہجہانپور: طالبہ کے بیان درج ہوتے ہی چنمیانند کی ’حالت خراب‘

طالبہ نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت بیان درج کرایا ہے۔ جس کے بعد جانچ ایجنسی ایس آئی ٹی چنمیا نند پر عصمت دری کی دفعہ لگا کر کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شاہجہانپور: بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چنمیا نند پر جنسی استحصال اور غسل خانے میں نہاتے وقت ویڈیو بنانے کا الزام عائد کرنے والی قانون کی طالبہ کا ایس آئی ٹی کی طرف سے شاہجہانپور میں مجسٹریٹ کے سامنے بیان درج کر وایا گیا، جس کے بعد چنمیا نند کی حالت بگڑی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی رات تقربیاً دس بجے اچانک حالت بگڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے چنمیانند کا طبی معائنہ کیا اور پورے آرام کا مشورہ دیا۔ طالبہ نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت بیان درج کرایا ہے۔ جس کے بعد جانچ ایجنسی ایس آئی ٹی چنمیا نند پر عصمت دری کی دفعہ لگا کر کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے۔


شاہجہانپور: طالبہ کے بیان درج ہوتے ہی چنمیانند کی ’حالت خراب‘

واضح رہے کہ شاہجہانپور سے تعلق رکھنے والی قانون کی ایک طالبہ نے چنمیانند پر 9 مہینے تک اس کا جنسی استحصال کرنے اور نہاتے وقت اس کا ویڈیو بنانے جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ طالبہ کی طرف سے جنسی استحصال سے متعلق 40 ویڈیوز بھی جانچ ایجنسی کو سونپے گئے ہیں۔


طالبہ کے بیان درج ہونے کے بعد 72 سالہ چنمیانند کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم رات دس بجے ان کی رہائش گاہ پہنچی اور دو گھنٹے تک ان کی پوری جانچ کی۔ سوامی کے وکیل نے منگل کو بتایا کہ ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔