امریکہ میں تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے متعدد افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

ووکیشا پولیس چیف ڈینیئل تھامسن نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔ ایک اہلکار نے گاڑی روکنے کی کوشش بھی کی۔ اس معاملہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے وسکنسن میں ووکیشا ہالیڈے پریڈ کے دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے متعدد افراد ہلاک اور 12 بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

ووکیشا پولیس چیف ڈینیئل تھامسن نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔ ایک اہلکار نے گاڑی روکنے کی کوشش بھی کی۔ اس معاملہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی اصل تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ 11 بالغوں اور 12 بچوں کو اسپتال لے جایا گیا جس میں سے کچھ افراد نے بعد میں دم توڑ دیا۔ پریڈ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار بھیڑ کے درمیان سے گزر رہی ہے اور راستے میں لوگوں کو کچل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */