سورت میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دو بنگلہ دیشی شہریوں کو کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی لے گئی جبکہ 22 سے 25 سال کی عمر کی چار خواتین اور ایک نوجوان سمیت پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرکے سورت پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سورت: گجرات میں سورت شہر کے لنبیات علاقہ میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑنے سور ت آئی تھی۔ اس دوران چندرلوک سوسائٹی سے کل ملاکر سات بنگلہ دیش شہریوں کو پکڑا گیا۔ دو بنگلہ دیشی شہریوں کو کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی لے گئی جبکہ 22 سے 25 سال کی عمر کی چار خواتین اور ایک نوجوان سمیت پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرکے سورت پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

انہوں نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر آدھار کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے تھے۔ کچھ لوگ تو غیرملک کا سفر کرکے بھی یہاں واپس آگئے تھے لیکن دو لوگ جب پاسپورٹ بنوانے ممبئی گئے تھے تب ان کے دستاویزات فرضی ہونے سے انہیں پکڑنے ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم یہاں آئی اور دیگر لوگوں کا بھی پردہ فاش ہوگیا۔ خیال رہے کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔