وجے مالیہ کو جھٹکا: ضبط جائیدادوں کو فروخت کرکے قرض وصولی کی منظوری

منی لاؤنڈرنگ معاملوں میں ایک خصوصی عدالت نے ایس بی آئی کی قیادت والے گروپ کو بھگوڑے وجے مالیہ کی ضبط کی گئی جائیدادوں کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے بھگوڑے شراب کے کاروباری وجے مالیہ کو بدھ کو زبردست جھٹکا لگا جب منی لاؤنڈرنگ معاملوں میں یہاں کی ایک خصوصی عدالت نےاسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے گروپ کو مالیہ کی ضبط کی گئی جائیدادوں کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مالیہ پر مختلف بینکوں کا گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ ملک سے معاشی بھگوڑا قرار دیا جاچکا ہے۔ منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل ایل)عدالت نے مالیہ کی جائیداد بیچنے کےفیصلے پر 18 جنوری تک روک لگادی ہے۔یہ پابندی متعلقہ فریقوں کو بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے دیئے گئے بیان کے لحاظ سے لگائی گئی ہے۔


مالیہ کے اوپر سب سے زیادہ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت سے کہا تھا کہ اسے وصولی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مالیہ کے وکیلوں کو اعتراض تھا کہ یہ صرف قرض وصولی عدالت ہی طے کرسکتی ہے۔

بینکوں کا تقریبا 9 ہزار کروڑ روپے کا قرض نہیں دینے، جعل سازی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں مالیہ فی الحال برطانیہ میں مقدموں کا سامنا کررہا ہے۔ مالیہ کے معاملے میں لندن کی عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے اور اس ماہ میں فیصلہ آسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔