پاکستان سے آئی سیما حیدر نے سچن کے ساتھ ہندوستان کا جھنڈا لہرایا

سیما کے وکیل نے بتایا کہ نے بتایا کہ سیما بالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کریں گی اور انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی جو پیش کش ملی تھی اسے بھی ٹھکرا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر اور سچن مینا</p></div>

سیما حیدر اور سچن مینا

user

قومی آوازبیورو

سرحد پار سے آئی پاکستانی سیما حیدر اتوار یعنی 13 اگست کو 'ہر گھر ترنگا' مہم میں شامل ہوئیں اور اپنے گھر پر ترنگا جھنڈا لہرایا۔ اس وقت اتر پردیش کے نوئیڈا میں رہنے والی سیما نے اپنے شوہر سچن کے ساتھ مل کر ترنگا لہرایا اور ملک کے یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں۔

واضح رہے  اس دوران سیما کے وکیل اے پی سنگھ بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ سیما بالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کریں گی اور انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی جو پیش کش ملی تھی اسے بھی ٹھکرا دیا ہے۔


انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سیما اور سچن نے ترنگا لہراتے ہوئے 'بھارت ماتا کی جئے' اور 'ہندوستان زندہ باد' کے نعرے لگائے۔ حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ سیما حیدر کو بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے رہنما نے سیما کو اس بارے میں خبردار کیا تھا۔

واضح رہے غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں آئی سیما حیدر کا یہ کہنا ہے کہ وہ سچن کی محبت میں ہندوستان آئی ہیں اور اس کو یہ محبت پب جی کھیلتے ہوئے سچن سے ہو گئی تھی۔ جب سے ان  کا معاملہ سامنے آیا ہے وہ سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں چاہے ان سے ایس ٹی ایف کے ذریعہ پوچھ تاچھ ہو یا پھر بالی وڈ سے فلم کی پیش کش۔  واضح رہے سیما کے پہلی شادی سے چار بچے ہیں جن کو لے کر وہ ہندوستان آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Aug 2023, 10:40 AM