گرشرن کور کی سیکوریٹی پہلے کی طرح جاری رہے گی، افسروں کی تصدیق
افسروں نے کہا کہ گرشرن کور کو ملنے والا سی آر پی ایف زیڈ پلس سیکوریٹی کور پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ کو 2019 میں یہ سیکوریٹی ملی تھی

منموہن سنگھ اور گرشرن کور (فائل)، تصویر سوشل میڈیا
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد بھی ان کی اہلیہ گرشرن کور کو ملنے والی سیکوریٹی جاری رہے گی۔ خبر ہے کہ ان کا سی آر پی ایف زیڈ پلس کور پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔ واضح ہو کہ منموہن سنگھ کا جمعرات کو دہلی واقع ایمس میں 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر ملک کو اپنی خدمات انجام دیں۔
'ہندوستان ٹائمز' سے بات چیت میں پیر کو افسروں نے کہا کہ گرشرن کور کو ملنے والا سی آر پی ایف زیڈ پلس سیکوریٹی کور پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ کو 2019 میں یہ سیکوریٹی ملی تھی۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ان کے معاملے میں سی آر پی ایف سیکوریٹی جاری رہے گی۔ زیڈ پلس کیٹیگری کے تحت انہیں سی آر پی ایف تحفظ ملے گی۔ بعد میں خطرے کو لے کر کیا جانے والا جائزہ ہوگا۔
افسر نے آگے جانکاری دی کہ یہ معمول کا عمل ہے جو سیکوریٹی حاصل سبھی لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ سیکوریٹی کور کو ہٹایا جائے گا۔ کوئی حکم جاری نہیں کیے گئے ہیں اور ان کے جاری ہونے کے بھی امکانات کم ہیں۔
خاص بات ہے کہ پہلے ایس پی جی ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے اراکین کو دفتر چھوڑنے کے 10 سال بعد تک ایس پی جی سیکوریٹی ملتی ہے۔ ایس پی جی ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم کو دفتر چھوڑنے کے 5 سال بعد تک سیکوریٹی کور ملے گا۔ سال 2019 تک منموہن سنگھ کو بھی ایس پی جی سیکوریٹی ملی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔