اومیکرون کا پھیلاؤ: ممبئی میں دو دنوں کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

اومیکرون کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے ممبئی پولیس نے 11 دسمبر بروز سنیچر اور 12 دسمبر بروز پیر کے دن ضابطہ فوجداری (سی آر سی پی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے

اومیکرون / آئی اے این ایس
اومیکرون / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملات میں اضافہ اور اسکے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے ممبئی پولیس نے 11 دسمبر بروز سنیچر اور 12 دسمبر بروز پیر کے دن ضابطہ فوجداری (سی آر سی پی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے رو سے پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کے ساتھ ساتھ ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ احکامات ممبئی کمشنریٹ کی حدود میں نافذ العمل ہوگا۔

ممبئی میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز) کی جانب سے جاری کیے گئے یہ احکامات کورونا وائرس کے اومیکرون سے لاحق خطرے کے پیش نظر ضروری تھے نیز گزشتہ ہفتے امراوتی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کے پس منظر میں بھی یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ممبئ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اخبار نویسیوں کو بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔