دہلی کے جہانگیرپوری میں فرقہ وارانہ جھڑپ، ماحول کشیدہ

دہلی کے جہانگیر پوری میں منگل کی رات دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ جہانگیر پوری کے جے بلاک میں پیش آیا

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری میں منگل کی رات دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ جہانگیر پوری کے جے بلاک میں پیش آیا۔ رام نومی کے موقع پر بھی یہاں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس کے بعد ایم سی ڈی کی جانب سے بلڈوزر کارروائی کی گئی۔

آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ پہلے دونوں فرقوں میں کہاسنی ہوئی، جوکہ مار پیٹ میں بدل گئی۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریقوں کے لوگ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے۔ آئی اے این ایس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی حاصل کی۔ اس فوٹیج میں لوگوں کو ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


واقعے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔