ملک کو مودی نہیں آر ایس ایس چلا رہی ہے: بی جے پی کی سابق ایم پی ساوتری

بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد ساوتری بائی پھلے نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر جم کر نشانہ لگایا ہے، انہوں نے کہا جب وہ بی جے پی میں تھیں تو انہیں لوک سبھا میں اپنے من کی بات بولنے نہیں دی جاتی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد لوک سبھا ایم پی ساوتری بائی پھلے نےگزشتہ روز رمابائی امبیڈکر ریلی کے مقام پر ایک جلسہ عام کے دوران بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آر ایس ایس چلا رہی ہے، ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ جب وہ بی جے پی میں تھیں تو انہیں لوک سبھا میں اپنے من کی بات بولنے نہیں دی جاتی تھی، کئی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور آر ایس ایس سربراہ کی طرف سے سننے کو ملتا تھا بھارت رتن بابا صاحب کی طرف سے لکھے گئے آئین کو جلد بدلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریزرویشن ختم کرنے کی بات ہو رہی ہے، دہلی کے جنتر منتر پر آئین کی کاپیوں کو جلایا گیا، ہم اپنا حق مانگیں گے نہیں بلکہ اب چھین لیں گے۔

ساوتری پھولے نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ ہندوستانی آئین اور ریزرویشن بچانے کے لئے تحریک چلا رہی ہوں جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے، دلت طبقے اور اقلیتی سماج کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے آئین میں دیئے گئے ریزرویشن کو پوری طرح لاگو کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہوں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چوکیدار نہیں بلکہ ساجھیداربتایا ہے۔

بتا دیں، ساوتری بائی پھلے نے حال ہی میں بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دیا ہے، بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد انہوں نے پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ 'چوکیدار کی ناک کے نیچے غریبوں کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس سماج کو بانٹنے اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Dec 2018, 11:09 AM