ساورکر کا یومِ پیدائش اب ’سوتنتر ویر گورو دیوس‘ کے طور پر منایا جائے گا، مہاراشٹر حکومت کا بڑا اعلان

وی ڈی ساورکر کے یومِ پیدائش پر سوتنترویر گورو دیوس منانے کی تجویز کابینہ وزیر ادے سامنت نے پیش کی تھی، جسے حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ساورکر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ساورکر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایک طرف کانگریس ونایک دامودر ساورکر کو ’معافی ویر‘ کہہ کر بلاتی ہے، اور دوسری طرف ہندوتوا کی علمبردار پارٹیاں ساورکر کو محب وطن ٹھہراتی ہیں۔ اب مہاراشٹر حکومت نے ایک ایسا اعلان کیا ہے جس پر تنازعہ ہونا لازمی ہے۔ دراصل مہاراشٹر حکومت نے ساورکر کے یومِ پیدائش کو ’سوتنترویر گورو دیوس‘ (یومِ فخر) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وی ڈی ساورکر کے یومِ پیدائش پر سوتنترویر گورو دیوس منانے کی تجویز کابینہ وزیر ادے سامنت نے پیش کی تھی، جسے حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ساورکر کے یوم پیدائش کو سوتنترویر گورو دیوس کی شکل میں منایا جائے گا اور ان کے نظریات کو پھیلانے و مشتہر کرنے کے مقصد سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔


ریاستی حکومت کے ذریعہ تجویز کو منظوری ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ دفتر سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’سوتنتر ویر ساورکر کے جنم دن (28 مئی) کو ’سوتنترویر گورو دِن‘ کے طور پر منایا جانے والا ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے ساورکر کا تعاون بے حد اہم ہے۔ ان کے نظریات کی تشہیر کے لیے مختلف پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */