سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی پر تعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کریں گے: مودی

مودی نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کا تعاون خصوصاً دہشت گردی کے خلاف لڑائی، سلامتی اور استراتجک مسئلوں پر بڑھ رہا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

یو این آئی

ریاض: وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی کے سلسلے میں تعاون اور دفاعی صنعت کے شعبہ میں نئے معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ملکوں کا تعاون رفتار پر ہے۔

مودی نے ’عرب نیوز‘ کو دئے ایک انٹرویو میں کہا،’’مجھے خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کا تعاون خصوصاً دہشت گردی کے خلاف لڑائی،سلامتی اور استراتجک مسئلوں پر بڑھ رہا ہے۔میرے قومی سلامتی کے مشیر (اجیت ڈوبھال)نے حال ہی میں ریاض کا بےحد کامیاب دورہ کیا ہے۔‘‘

سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی پر تعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کریں گے: مودی

وزیراعظم نے کہاکہ ،’دفاعی تعاون پر ہماری ایک مشترکہ کمیٹی ہے اور ہم باضابطہ میٹنگ کرتے ہیں۔دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں ہم نے آپسی حقوق کے کئی مسئلوں کی شناخت کی ہے۔ہم سکیورٹی میں تعاون اور دفاعی شعبہ کے متعدد مسئلوں پر معاہدہ کرنے کے عمل میں ہیں۔ساتھ ہی،ہم دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سلامتی مذاکرات کا نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔‘‘

سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی پر تعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کریں گے: مودی
    Published: 29 Oct 2019, 12:45 PM