اتر پردیش میں جہاں دیکھو وہیں آبروریزی کے واقعات : سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے اترپردیش میں امن وقانون کی صورت حال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جہاں دیکھو وہیں عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔

اتر پردیش میں جہاں دیکھو وہیں آبروریزی کے واقعات
i
user

یو این آئی

google_preferred_badge

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ، مرکزی ترجمان اور اترپردیش امور کے انچارج سنجے سنگھ نے ریاست میں امن وقانون کی صورت حال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جہاں دیکھو وہیں عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے جمعہ کو یہاں يواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ اتر پردیش میں امن و قانون مکمل طور پر برباد ہو چکا ہے اور آج جہاں دیکھو وہیں عصمت دری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بندیل کھنڈ پیکج کو ریاستی حکومت کا دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھ ہزار کروڑ میں سے ایک کا بھی وہ حساب نہیں دے پائے ہیں کہ انہوں نے اس رقم سے بندیل کھنڈ کے کس علاقے میں ترقیاتی منصوبے چلائے ہیں۔


مسٹر سنگھ نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ دہلی کے اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت سے لڑے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ دہلی میں حکومت بھی دوبارہ بنائیں گے۔ ہماری پارٹی نے دہلی میں سستی کی شرح پر بجلی، پانی، تعلیم اور عام آدمی کی جو ضروریات ہوتی ہے انہیں مہیا کرایا ہے اور آئندہ دنوں میں جلد ہی خواتین کے لئے میٹرو ٹرینوں میں مفت سفر کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات میں بلدیہ، میونسپلٹی اور بلاک پرمکھوں میں آپ پارٹی کے امیدواروں کو مکمل دم خم کے ساتھ اتارے گی۔ اس کے لئے ہماری پارٹی کے سینئر عہدے دار اورپارٹی کے کارکنوں نے دیہی علاقوں میں اچھے امیدواروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔