سنجے راؤت جھکے گا نہیں، شیو سینا چھوڑے گا نہیں! ای ڈی حراست میں لئے جانے کے بعد رکن پارلیمنٹ کا بیان

سنجے راؤت نے میڈیا سے کہا کہ میرے خلاف جس طرح لوگوں کو پیٹ پیٹ کر فرضی کاغذات بنائے جا رہے ہیں، یہ صرف شیو سینا کو کمزور کرنے کے لے کیا جا رہا ہے

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / Getty Images
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راؤت کو ای ڈی نے اتوار کے روز حراست میں لے لیا۔ ای ڈی کی اس کارروائی پر سنجے راؤت نے میڈیا سے کہا کہ میرے خلاف جس طرح لوگوں کو پیٹ پیٹ کر فرضی کاغذات بنائے جا رہے ہیں، یہ صرف شیو سینا کو کمزور کرنے کے لے کیا جا رہا ہے، مگر شیو سینا کمزور نہیں ہوگی۔ سنجے راؤت جھکے گا نہیں، شیوسینا چھوڑے گا نہیں۔

سنجے راؤت نے ای ڈی کی کارروائی کے حوالہ سے ٹوئٹ بھی کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا ’’آپ اس شخص کو کبھی نہیں ہرا سکتے، جو کبھی ہار نہیں مانتا! جھکیں گےگ نہیں! جے مہاراشٹر۔‘‘


سنجے راؤت کو ای ڈی کی جانب سے حراست میں لئے جانے پر شیو سینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ادھو ٹھاکرنے نے کہا آج صبح سے سنجے راؤت کے گھر پر ای ڈی کے مہمان بیٹھے ہوئے ہیں۔ کل گونر نے مراٹھیوں کے خلاف بیان دیا اور بی جے پی خاموش رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مراٹھی افراد کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا کو ختم کرنے کی سازش اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ شیوسینا مراٹھی اور ہندوؤں کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے۔

قبل ازیں، ای ڈی نے اتوار کی صبح شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت کے گھر پر چھکاپ ماری اور تقریباً 8 گھنٹے تک تلاشی لی۔ ای ڈی اہلکار نے سنجے راؤت سے دفتر چلنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سنجے کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے کے بعد سنجے راؤت گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر لپیٹ کر نکلے اور اسے حامیوں کی جانب لہرا کر جوش کا مظاہرہ کیا۔


اپنے سابق بیان میں ای ڈی دفتر کے باہر سنجے راؤت نے صحافیوں سے کہا تھا، مجھے کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔ اگر یہ سیاسی سازش ہے تو اس کا پتا سب کو چل جائے گا۔ میرا گھوٹالہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاترا چال کہاں ہے مجھے تو یہ تک معلوم نہیں!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔