سنبھل کی شاہی جامع مسجد کا نام تبدیل! اے ایس آئی کے ذریعہ بھیجے گئے سائن بورڈ سے ہلچل

اے ایس آئی نے دستاویزوں میں جامع مسجد کا نام جمعہ مسجد بتایا ہے۔ اے ایس آئی کا دعویٰ ہے کہ نیا سائن بورڈ ان کے ریکارڈ میں درج نام کے مطابق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سنبھل جامع مسجد / فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے سنبھل واقع مشہور شاہی جامع مسجد ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ شاہی جامع مسجد کسی بیان کی وجہ سے سرخیوں میں نہیں ہے، بلکہ نئے نام کی وجہ سے ہے۔ یہ نیا نام اے ایس آئی کی طرف سے بھیجے گئے ایک نئے سائن بورڈ میں لکھا گیا ہے، جس نے لوگوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سائن بورڈ میں مسجد کو اس کے مشہور نام ’شاہی جامع مسجد‘ کی جگہ ’جمعہ مسجد‘ لکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ سائن بورڈ مسجد میں لگایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس آئی نے دستاویزوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسجد کا اصل نام ’جمعہ مسجد‘ بتایا ہے۔ اے ایس آئی کا دعویٰ ہے کہ نیا سائن بورڈ ان کے ریکارڈ میں درج نام کے مطابق ہے۔ اس نئے نام سے ایک نیا تنازعہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ مسجد پہلے سے ہی تنازعات میں ہے، کیونکہ عدالت میں داخل ایک عرضی میں اس کے ہندو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اس مسجد میں ہوئے سروے کے دوران بھی تشدد ہوا تھا۔


بہرحال، اے ایس آئی کے وکیل وشنو شرما نے بتایا کہ مسجد کے باہر پہلے اے ایس آئی کا ایک بورڈ لگایا گیا تھا، لیکن مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے اسے ہٹا کر اس کی جگہ ’شاہی جامع مسجد‘ لکھا ہوا بورڈ لگا دیا۔ نیا بورڈ اے ایس آئی کے دستاویزات میں درج نام ’جمعہ مسجد‘ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ شرما نے کہا کہ مسجد احاطہ کے اندر پہلے سے ہی اسی نام کا ایک نیلا اے ایس آئی بورڈ موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔