سلمان خان ’رادھے‘ کا سیکوئل بھی بنائیں گے!

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘پسند آتی ہے تو وہ اس فلم کا سیکوئل بنا سکتے ہیں

فلم رادھے میں سلمان خان / آئی اے این ایس
فلم رادھے میں سلمان خان / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘پسند آتی ہے تو وہ اس فلم کا سیکوئل بنا سکتے ہیں۔

پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ 13 مئی کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ سلمان ان دنوں ' ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کو ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پسند آتی ہے تو وہ اس کا سیکوئل ضرور بنائیں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔ اس فلم میں صرف کردار کا نام ’رادھے‘ رکھا گیا ہے جو کیرالہ کا ہے اور ایک پولیس اہلکار ہے۔ فلم میں کمٹمنٹ والا ڈائیلاگ ضرور ہے ، لیکن وہ بھی ایک مختلف انداز میں ہے۔ فلم ’وانٹیڈ‘ میں میرا پولیس والا ہونا اور ونود کھنہ کا میرے والد ہونا سسپنس تھا۔ ’رادھے‘ وانٹیڈ نہیں ہے۔ رادھے میں کوئی سسپنس نہیں ہے۔ یہ فلم تفریح آموز، بہترین موسیقی ، زبردست ایکشن اور شاندار پلاٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

واضح ر ہے کہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔