سلمان خان کو پھر دھمکی آمیز پیغام، نامعلوم شخص نے جان سے مارنے اور بم سے کار اڑا دینے کی کہی بات
ممبئی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وہاٹس ایپ نمبر پر آئے پیغام میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی ملی ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کی کار کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ فی الحال دھمکی دینے والے شخص کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سے پہلے گینگسٹر لارینس بشنوئی کی طرف سے مبینہ طور پر کئی بار سلمان خان کو دھمکی دی جا چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وہاٹس ایپ نمبر پر ایک میسج آیا تھا۔ اس پیغام میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان کی کار کو بھی بم سے اڑا دینے کی بات میسج میں لکھی ہوئی ہے۔ ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دھمکی بھرے پیغام کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کی طرف سے مبینہ طور پر سیاہ ہرن کو مارنے کے معاملے پر سلمان خان کو کئی مرتبہ دھمکی دی جاچکی ہے۔ سیاہ ہرن قتل معاملہ 1998 کا ہے۔ سال 2024 میں بھی اداکار کو دھمکی ملی تھی جس میں مندر جا کر عوامی طور سے معافی مانگنے یا 5 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 30 اکتوبر کو 2 کروڑ روپے کے تااوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی گزشتہ سال سلمان خان کی رہائش پر گولی باری کے معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔