راجستھان کے بھرت پور میں اندوہناک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

راجستھان کے بھرت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ 12 زخمی بتائے جاتے ہیں

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بھرت پور: راجستھان کے بھرت پور میں قومی شاہراہ پر اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھرت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حادثے میں 12 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

بس راجستھان کے پشکر سے اتر پردیش کے ورنداون جا رہی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک پل پر خراب ہو گئی تھی حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور کچھ مسافر بس کے پیچھے کھڑے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ بس کے باہر کھڑے لوگ ہلاک یا شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔