گجرات کے احمد آباد میں اندوہناک سرک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 15 زخمی

گجرات کے احمد میں واقعہ اسکان برج پر اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں پر واقع اسکان برج پر ایک کار نے 24 لوگوں کو روند دیا: حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ بھی شامل ہے۔

گجرات پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ-جمعرات کی درمیانی رات سرکھیج-گاندھی نگر ہائی وے پر اسکان فلائی اوور پر ایک کار پیچھے سے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار کار وہاں سے گزری اور ہجوم کو روند ڈالا۔ حادثے میں کار ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو سڑک حادثات کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو شروع کیا گیا۔ پولیس نے پورے اسکان پل کو بند کر دیا۔


احمد آباد کے سولا سول ہسپتال کی میڈیکل آفیسر کرپا پٹیل نے بتایا کہ لوگ دوپہر ڈیڑھ بجے سے آنا شروع ہو گئے تھے۔ اس سے قبل 4 مریض آئے اور 3 لاشیں آئیں، آدھے گھنٹے میں ایک مریض کی موت ہو گئی۔ کل 9 لاشیں پہنچی ہیں۔ سب کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔