ممبئی-ناگپور ایکسپریس وے پر اندوہناک حادثہ، 12 افراد ہلاک، 23 زخمی

ممبئی-ناگپور ایکسپریس وے پر ویجا پور کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کے ایک کھڑی بس سے ٹکرا جانے سے اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
user

قومی آوازبیورو

اورنگ آباد: ممبئی-ناگپور سمردھی ایکسپریس وے پر ویجا پور کے قریب اتوار کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک کے ایک کھڑی بس سے ٹکرا جانے سے اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ دیر رات گئے تقریباً 1.15 بجے پیش آیا، جب مسافر بس درگاہ پر زیارت کے بعد بلڈھانا سے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھا جی نگر) کے راستے ناسک جا رہی تھی۔

عہدییدار نے بتایا، ’’بس بلڈھانا سے چھترپتی سمبھاجی نگر آ رہی تھی اور شاہراہ کے کنارے کچھ دیر کے لیے رکی تھی، اچانک ایک ٹرک نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کم از کم 12 مسافر ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔‘‘ متاثرین بلڈھانا کی مشہور سیلانی بابا درگاہ کی زیارت کرنے کے بعد ناسک میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔


عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کو اورنگ آباد کے اسپتالوں، کچھ کو ناسک اور کچھ سنگین مریضوں کو پونے کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ممبئی-ناگپور سمردھی ایکسپریس وے پر جامبرگاؤں ٹول بوتھ سے تھوڑے فاصلے پر پیش آنے والے اس حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں دو نابالغ اور زخمیوں میں آٹھ خواتین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔