موہن بھاگوت سڑک حادثے میں بال بال بچے

موہن بھاگوت کی فائل تصویر
i

نئی دہلی۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ایک حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا قافلہ یمنا ایکسپریس وے سے ہو کر متھرا جا رہا تھا۔ راستہ میں ان کے قافلہ کی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں موہن بھاگوت کو پوری طرح ٹھیک بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق متھرا کے سریر علاقہ کے نزدیک موہن بھاگوت کے قافلے میں شامل ایک کار کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ موہن بھاگوت کو بحفاظت دوسری گاڑی کے ذریعہ متھرا روانہ کیا گیا ہے جہاں انہیں ایک پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2017, 10:02 AM