مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں سڑک حادثہ سے کہرام، کار-ٹرک کی شدید ٹکر میں 9 افراد جان بحق

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں جمعرات کی صبح شدید سڑک حادثہ سے کہرام مچ گیا۔ ریپولی میں علی الصبح گوا-ممبئی شاہراہ پر ٹرک اور ایکو کار میں ٹکر ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں جمعرات کی صبح شدید سڑک حادثہ سے کہرام مچ گیا۔ ریپولی میں علی الصبح گوا-ممبئی شاہراہ پر ٹرک اور ایکو کار میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان گنوانے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ حادثہ کے دوران ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ے۔

حادثہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا ۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس و انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں، مہلوکین کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں بھیج دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔