'سوشانت سنگھ کو زہر دے رہی تھی ریا چکرورتی'، فوراً گرفتاری کا مطالبہ

سوشانت سنگھ کے والد نے جمعرات کی صبح کھل کر کہا کہ اداکارہ ریا چکرورتی ان کے بیٹے کو زہر دے رہی تھی اور وہی ان کے بیٹے کی قاتل ہے۔ یہ بات سوشانت کے والد نے ایک ویڈیو جاری کر کہی۔

تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام
تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام
user

تنویر

بالی ووڈ کے جواں سال اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے. کے. سنگھ نے جمعرات کی صبح واضح لفظوں میں کہا کہ اداکارہ ریا چکرورتی ان کے بیٹے کو زہر دے رہی تھی اور اسی نے سوشانت کا قتل کیا ہے۔ یہ بات سوشانت کے والد نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہی۔ اس کے ساتھ ہی 15 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں سوشانت کے والد نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ ریا چکرورتی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرے۔

قابل ذکر ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ اب سی بی آئی کر رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں سوشانت کی موت کے پیچھے چھپی بات کا پتہ لگانے کے دوران بالی ووڈ سے لے کر کرکٹ ورلڈ کے ڈرگس کے ساتھ ساتھ انڈر ورلڈ سے مبینہ رشتوں کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ سوشانت کے والد پہلے سے ہی اس کی موت کے لیے ریا اور اس کے اہل خانہ کو ملزم بتاتے ہوئے پٹنہ میں ایف آئی آر درج کرا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2020, 7:56 PM