معروف میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن کے بیٹے اے آر امین کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچی جان

اے آر امین ایک پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رام چرن کی فلم ’پیڈی‘ کے گانے ’چکیری چکیری‘ کے تمل ورژن کے لیے اپنی آواز دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i

اے آر رحمٰن کے بیٹے اور گلوکار اے آر امین پیر کی صبح چنئی کے گنڈی علاقے میں کار حادثہ کا شکار ہو گئے۔ اولمپیا ٹیک پارک سگنل کے پاس ایک کیب سے ٹکر ہونے کے بعد امین اور ان کے دوست کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ بعد میں دونوں کو چھٹی دے دی گئی اور وہ گھر لوٹ آئے ہیں۔ اب پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

’نیوز 18‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اے آر امین پیر کو صبح تقریباً 3:30 بجے اپنے دوست کے ساتھ کار میں جا رہے تھے۔ اسی دوران گنڈی میں اولمپیا ٹیک پارک سگنل کے پاس سائیڈ روڈ سے آ رہی کیب ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر سے دونوں کاروں کو نقصان پہنچا۔ غنیمت کی بات یہ ہے کہ امین اور ان کے دوست کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔ ٹکر کے بعد امین اور ان کے دوست کو کاویری اسپتال لے جایا گیا، جہاں معمولی چوٹوں کا علاج کرنے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی اور وہ گھر لوٹ آئے۔ ٹکر کے باعث کیب میں سفر کر رہے ایک مسافر کو بھی چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے کلیگنار سنٹینری سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں بھی چھٹی دے دی گئی۔


واضح رہے کہ انویسٹی گیشن ونگ نے اب معاملہ اپنے ہاتھ میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے، مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اے آر امین اپنے خاندان کی موسیقی کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رام چرن کی فلم ’پیڈی‘ کے گانے ’چکیری چکیری‘ کے تمل ورژن کے لیے اپنی آواز دی تھی اور جسلین رائل، ذوالقر سلمان اور مرنال ٹھاکر کے ساتھ انڈیپینڈنٹ ٹریک ’بھیگی بھیگی‘ میں بھی نظر آئے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔