میری بات یاد رکھنا! حکومت کو زرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا: راہل گاندھی

تمل ناڈو کے ایک مختصر دورے کے بعد، راہل گاندھی نے یہاں ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نہ صرف ان (کسانوں) کو نظر انداز کررہی ہے بلکہ انہیں برباد کرنے کی سازشیں بھی کر رہی ہے

راہل گاندھی / تصویر یو این آئی
راہل گاندھی / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مدورائی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر کسانوں کو برباد کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

تمل ناڈو کے ایک مختصر دورے کے بعد، راہل گاندھی نے یہاں ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نہ صرف ان (کسانوں) کو نظر انداز کررہی ہے بلکہ انہیں برباد کرنے کی سازشیں بھی کر رہی ہے۔

کانگریسی قائد نے کہا ، "اس میں ایک فرق ہے۔ غفلت کا مطلب ہے کہ آپ ان کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ وہ (حکومت) کسانوں کو نظرانداز نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ان کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیونکہ وہ اپنے دو یا تین دوستوں کو فائدہ پہچانا چاہتے ہیں۔ "


راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی چیزوں کو دو یا تین دوستوں کو دینا چاہتی ہے۔ حکومت کسانوں کی زمینیں اور مصنوعات حاصل کرنا اور اپنے دوستوں کو دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ (حکومت) کسانوں پر ظلم کر رہی ہے اور بدلے میں مٹھی بھر تاجروں کی مدد کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ، "جب کورونا آتا ہے تو آپ کسانوں کی مدد نہیں کرتے۔ کیا آپ ہندوستان کے عوام کے وزیر اعظم ہیں یا دو یا تین منتخب کاروباری افراد کے وزیر اعظم؟ "

انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں پر بہت فخر کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے تین نئے زرعی قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، "حکومت ان قوانین کو واپس لینے پر مجبور ہوگی۔"

ہند چین تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ نریندر مودی اس حقیقت کے بارے میں کیوں مکمل خاموش ہیں کہ چینی فوجی ہندوستان کے علاقے میں بیٹھے ہوئے ہیں!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 8:40 AM