ریلائنس جیو نے امرناتھ کی ’ورچوئل یاترا‘ یقینی بنانے کے لیے جوڑے ڈیجیٹل تار

عقیدت مند اب ویڈیو کانفرنسنگ ایپ جیومیٹ کے ذریعے لائیو پوجا، لائیو ہون وغیرہ بھی کرا سکتے ہیں۔ جیومیٹ پر عقیدت مندوں کو ایک ایسا ورچوئل پوجا گھرملے گا، جس میں پجاری بھی ورچوئل موجود ہوگا۔

امرناتھ گپھا، تصویر آئی اے این ایس
امرناتھ گپھا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی/سری نگر: بابا برفانی کے کروڑوں عقیدت مند اب بابا برفانی کا آن لائن درشن کرسکیں گے۔ صبح اور شام ہونے والی بابا کی خصوصی آرتی اب عقیدت مند ’جیو ٹی وی‘ پرلائیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ریلائنس جیو نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔ شری امرناتھ جی سے لائیو اسٹریمنگ کے لئے جیو ٹی وی پر ’شری امرناتھ جی شرین بورڈ‘ کے نام سے ایک نیا چینل شروع کیا گیا ہے۔

عقیدت مند اب ویڈیو کانفرنسنگ ایپ جیومیٹ کے ذریعے لائیو پوجا، لائیو ہون وغیرہ بھی کرا سکتے ہیں۔ جیومیٹ پر عقیدت مندوں کو ایک ایسا ورچوئل پوجا گھرملے گا، جس میں عقیدت مندوں کے علاوہ شری امرناتھ جی شرین بورڈ کا پجاری بھی ورچوئل موجود ہوگا۔ پوجا یا ہون پجاری کے ذریعہ مقدس گپھا میں عقیدت مند کے ’نام اورگوتر‘ کے ورد کے ساتھ کیا جائے گا۔ ’منتروں اور شلوکوں‘ کے ساتھ ہونے والی ورچوئل پوجا کا احساس ایسا ہوگا جیسے امرناتھ گپھا میں لنگ کے سامنے بیٹھ کر پوجا کی جارہی ہے۔


ورچوئل لائیو پوجا کو بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com اور بورڈ کے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ بک کیا جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ بکنگ عمل مکمل ہونے کے بعد، عقیدت مندوں کو جیومیٹ پر ایک لنک بھیجا جائے گا اور وہ اپنے مخصوص بکنگ کے وقت پر شامل ہو سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔