وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے کی کوششوں کو رضا اکیڈمی سپریم کورٹ میں کرے گا چیلنج

رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری نے میڈیا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور اب تو حد ہی کردی کہ قرآن مقدس کے خلاف کھڑا ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: رضا اکیڈمی نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعے قرآن مجید کی26 آیات کو حذف کرنے کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کی اطلاع اکیڈمی کے چئیرمین سعید نوری نے دی ہے اور کل بروز سنیچر سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کی عرضی کو چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وسیم رضوی نامی شخص نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ایک عوامی مفاد کی عرضی دائر کرتے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس قرآن مجید میں جو 26 آیات ہیں انہیں حذف کردیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے مبینہ طور پر دہشت گردی کو بڑھوامل رہا ہے۔اور اس دور کی ان آیات کو آج کے دور میں غلط مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں،اس پٹیشن کے سبب مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہاہے۔


اسی برہمی کا نتیجہ ہے کہ وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلاف رضا اکیڈمی سپریم کورٹ پہنچی ہے،ایک بیان میں حضرت سید معین میاں نے کہا ہے کہ قرآن مقدس کی توہینِ ہرگز برداشت نہیں کی جاے گی جبکہ اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ناممکن وسیم رضوی کوملک میں دوفرقوں کو لڑانے کے جرم میں فوراً گرفتار کیا جائے۔

دریں اثناء رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے وسیم رضوی کےقران مقدس کی آیات کو دہشت گردی سے جوڑ کر سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کر کے حذف کروانے کے خلاف سعید نوری نے فوراً مشہور سینر وکیل رضوان مرچنٹ سے رابطہ قائم کیا حالات کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کے ذریعے یہ خبر عام ہوئی ہے۔ انہوں نےوسیم رضوی کی قرآن مقدس کی توہینِ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13مارچ کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے لیے دہلی میں موجود رہیں گے۔ آج ہی سپریم کورٹ میں اسکے خلاف پٹیشن فایل ہونا چاہئے اللہ پاک کی شان آج ہی سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ جناب ہری ہرن نے فوراً رضا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری کی وکالت نامہ پہ دستخط کروائے۔


رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے میڈیا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور آج تو حد ہی کردی وہ قرآن مقدس جو الہامی کتاب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر مذاھب کی نظر میں قابل احترام سمجھی جاتی ہے امن وشانتی کے دشمن وسیم رضوی ملک کی عدالت عظمیٰ میں پی آیی ایل داخل کرکے معاذاللہ قرآنی آیات کوآتنکواد کا درس دینے والا بتاکر قرآن مقدس میں تحریف کی اپیل کی ہے جہاں اس نے اسلام کو زورزبردستی کی بنیاد پر پھیلنے والا مذہب کہا وہیں اس نے خلفاء راشدین کی شان اقدس پر زبردست حملہ کرکے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی ناپاک سازش کی ہے۔

نوری نے کہا کہ ایسے فسادی کو فوراً گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کا امن وشانتی برباد نہ ہونے پائے اس کے اس بدبختانہ بیان کے تئیں آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لہذا امن کے دشمن اور غلیظ ذہنیت رکھنے والے شخص وسیم رضوی کو حکومت ہند جلد سے جلد گرفتار کرے اور اسے تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی سزا مقرر کرے رضااکیڈمی پھر ایک بار اپنی مانگ حکومت ہند سے دہراتے ہوئے کہتی ہے کہ وسیم رضوی پر ملک دشمن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ دیش کے وفادار نہیں بلکہ وہ ملک کے دشمن ہیں ۔ واضح رہے کہ رضااکیڈمی نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہری ہرن کے ذریعہ ہندستان کی عدالت عظمی میں وسیم رضوی کے خلاف اپیل دائر کی ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند اس پر سخت کارروائی ضرور کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔