نئی نویلی بیوی دیپیکا کو کیسے خوش رکھتے ہیں، رنویر نے کیا انکشاف

Xxرنویر اور دیپیکا نے ممبئی میں ہفتہ کے روز اپنی شادی کا ریسیپشن دیا، اس دوران بالی ووڈ، کھیل اور سیاست سے جڑی ہستیوں کی موجودگی میں رنویر نے یہ انکشاف کیا کہ وہ دیپیکا کو کیسے خوش رکھتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں اداکارہ دیپیکا پادوکون سے شادی کرنے والے اداکار رنویر سنگھ نے اس راز کا انکشاف کر دیا ہے کہ وہ آخر کس طرح سے اپنی نئی نویلی بیوی کو خوش رکھتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے خوش حال زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا، ’’بیوی جو بھی کہے اس پر صرف ہاں کہیں۔‘‘

ممبئی میں یکم دسمبر کی رات منعقدہ شادی کے ریسیپشن میں دیپیکا پادوکون کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی، اس دوران سپر اسٹار امیتابھ بچن سے لے کر کرکٹ اسٹار مہیندر سنگھ دھونی جیسی ہستیاں موجود تھیں۔

رنویر اور دیپیکا نے ممبئی میں ہفتہ کو دی گرینڈ حیات میں شادی کا ریسیپشن منعقد کیا۔ تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے گیت ’جما چما‘ پر ڈانس کیا اور سپر اسٹار شاہ رخ خان، ملائکا اروڑا کے ساتھ ’چھئیاں چھئیاں ‘ گانے پر تھرکے۔

تقریب میں نہ صرف امیتابھ بچن بلکہ کرشما کپور اور ورون دھون نے بھی جڑواں کے گیت پر ڈانس کیا۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ رنویر کے ساتھ بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے رنویر دیپیکا نے 14-15 نومبر کو اٹلی کے لیک کومو میں سندھی اور کونکنی رسم و رواج سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کافی نجی رکھی گئی تھی اور شادی میں دونوں خاندانوں کے علاوہ بے حد قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

رنویر اور دیپیکا کے فینز کے ساتھ ان کے خاندان والوں کو بھی کافی وقت سے ان کی شادی کا انتظار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رنویر اور دیپیکا 6 سال سے رابطہ میں تھے اور 21 اکتوبر کو انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Dec 2018, 6:09 PM