رنویر-دیپکا-رنویر کی شادی کی تاریخ طے، جائیے کس ملک میں ہے مقام تقریب!

جیسے ہی دیپکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا کارڈ پوسٹ کیا وہ وائرل ہو گیا۔ اب لوگوں میں یہ تجسس پایا جا رہا ہے کہ ان کی شادی ہندوستان میں ہوگی یا بیرون ملک۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے دو معروف ستارے دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تاریخ پکی ہو گئی ہے۔ رنویر سنگھ نے ٹوئٹ پر شادی کا کارڈ پوسٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ شادی کے کارڈ کے مطابق رنویر اور دیپکا کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔ سفید اور گولڈن کلر کے شادی کے کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے دییپکا اور رنویر نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔

شادی کے کارڈ میں لکھا ہے، ’’ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے خاندانوں کے آشیرواد سے ہماری شادی 14 اور 15 نومبر کو طے ہوئی ہے۔ بہت سارا پیار، دیپیکا اور رنویر۔‘‘

رنویر اور دیپیکا نے مزید لکھا، ’’اتنے سالوں میں آپ نے ہمیں جس محبت و خلوص سے نوازا ہم اس کے شکرگزار ہیں۔ ہم محبت، دوستی اور اعتماد کے جس خوبصورت سرف کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اس کے لئے ہم آپ سے نیک خواہشات چاہتے ہیں اور آپ کی دعاؤں کے متمنی ہیں۔

خبروں کے مطابق رنویر اور دیپیکا کی شادی ہندوستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی اٹلی کے ’لیک کومو‘ نامی مقام پر ہوگی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شادی میں محض 30 مہمان شام ہوں گے۔

دیپیکا اور رنویر ہمیشہ ساتھ رہے ہیں اس لئے اکثر ان کے رشتہ کو لے کر میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دنوں گزشتہ دنوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے۔ ’دیپویر‘ کے نام سے اپنے مداحوں میں مشہور اس جوڑے نے کئی فلمیں ایک ساتھ کی ہیں، ان میں گلویوں کی راسلیلا- رام لیلا، باجیراو مستانی اور پدماوت شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Oct 2018, 6:09 PM