ایودھیا میں جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوگا: کیشو پرساد

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا، تنازعہ کا حل سمجھوتہ کے ذریعہ یا پھر عدالت کے ذریعہ نکال لیا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ایودھیا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے سنیچر کو کہا کہ ایودھیا میں جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ شری رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نرتیہ گوپال داس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد دھرم سمیلن کا افتتاح کر نے سے پہلے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کی۔

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔ اس کے لئے دو متبادلوں پر بات چیت چل رہی ہے۔ پہلا سمجھوتہ کے ذریعہ جبکہ دوسرا عدالت کے ذریعہ اس کا حل نکالا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ اگر اس سے حل نہیں نکلتا ہے تو تیسرے متبادل کے طور پر پارلیمنٹ میں قانون بنا کر رام مندر کی تعمیر ہو ایسی کوشش بھی کی جائے گی۔ رام مندر کی تعمیر سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کے کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کا مظہر ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ایودھیا آمد پر نائب وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ’’ ایودھیا میں ہم ادھو ٹھاکرے کا استقبال کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے انہیں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لگ جانے کی اپیل کی ہے جس میں امبیڈکر نگر کی جلال پور اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کےعوام نے ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کو ناکار دیا ہے۔ جتنا کام 15 سالوں میں نہیں ہوا تھا اتنا کام ریاست کی یوگی حکومت نے دو سالوں کے اندر کرکے دکھائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM