راکیش استھانہ ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل دہلی پولیس کے نئے کمشنر بنے

حکومت نے گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کو ان کے ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل دہلی پولیس کاکمشنرمقرر کیا ۔

فائل علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
فائل علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دائریکٹر جنرل راکیش استھانہ کو دہلی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ان کے ریٹائرمنٹ میں صرف تین دن باقی تھے لیکن ان کو عوامی مفاد میں ایک سال کا خصوصی ایکسٹینشن دیا گیا ہے۔

حکومت نے گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر استھانہ کو منگل کے روز دہلی پولیس کاکمشنرمقرر کیا ۔ اس کے لئے انہیں گجرات کیڈر سے اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ڈپیوٹیشن پر بھیجا گیا ہے ۔ واضح رہے دہلی کا پولیس کمشنر وہ ہی بنتا ہے جو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا ہوتا ہے۔


پولیس کمشنر ایس این شری واستو کے سبکدوش ہونے کے بعد سینیئر آئی پی ایس افسر بالاجی شریواستو نے حال ہی میں دہلی پولیس کمشنر کی اضافی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ واضح رہے راکیش استھانا کا سی بی آئی کے ہیڈ کے طور پر مئی میں انتخاب کے لئے اس وقت نام پر غور نہیں ہوا تھا جب عدالت کا وہ حکم آڑے آ گیا تھا کہ ادارہ کا ہیڈ وہ منتخب نہیں کیا جا سکتا جس کی نوکری کی مدت صرف چھہ ماہ بچی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔