یو پی: راجیہ سبھا کی 2 سیٹوں پر ضمنی انتخاب 23 ستمبر کو

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اترپردیش میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ان دونوں سیٹوں پر 23 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اترپردیش میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ ان دونوں سیٹوں پر 23 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دونوں سیٹیں سماجوادی پارٹی کے اراکین سریندر سنگھ ناگر اور سنجے سیٹھ کے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہیں۔دونوں ارکین نے راجیہ سبھا سے استعفی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ناگر نے 02 اگست کو اور سیٹھ نے 5 اگست کو استعفی دیا تھا دونوں سیٹیں 4 جولائی 2020 کو خالی ہوں گی۔


الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی کا نوٹیفکیشن 5 ستمبر کو جاری کیا جائےگا جبکہ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہوگی۔کاغذات کی جانچ 13 ستمبر جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہوگی۔

اگر ووٹنگ کی ضرورت پڑی تو دونوں سیٹوں کے لئے ووٹنگ 23 ستمبر کوصبح 09 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی جبکہ ووٹوں کی کاونٹنگ اسی دن شام بجے سے شروع ہوگی۔لیکن بی جے پی کی یوپی اسمبلی میں واضح اکثریت جس سے غالب گمان ہے کہ دونوں سیٹوں پر اس کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔اگر مقابلے کے لئے کسی دیگر پارٹی نے اپنے امیدوار میدان میں نہ اتارے تو امیدواروں کے جیت کا علان اسی دن کردیا جائےگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Aug 2019, 3:10 PM
/* */