راجستھان: یوٹیوب سے گُر سیکھ کر چوری کی واردات انجام دینے والا ملزم بھیواڑی سے گرفتار

اتراکھنڈ سے نوکری کی تلاش میں راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی آئے نوجوان نے امید کے مطابق روزگار نہ ملنے پر، یوٹیوب پر چوری کا طریقہ سیکھا اور یکے بعد دیگرے چوریوں کی وارداتوں کو انجام دیا

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

الور: اتراکھنڈ سے نوکری کی تلاش میں راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی آئے نوجوان نے امید کے مطابق روزگار نہ ملنے پر، یوٹیوب پر چوری کا طریقہ سیکھا اور یکے بعد دیگرے چوریوں کی وارداتوں کو انجام دیا۔

بھیواڑی تھانہ پولیس نے نیرج ناتھ کو گرفتار کیا ہے جس نے دس دنوں میں علاقے میں چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی چوری کی تھی۔ اس نے یوٹیوب سے تالا توڑ کر جرم کرنا سیکھا تھا اور اس کے بعد چھ وارداتیں انجام دیں۔

پولیس نے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، چابی، کٹر، راڈ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 20 ستمبر کو الور بائی پاس بھیواڑی کے رہنے والے سنجے گرگ نے رپورٹ درج کرائی کہ رات گئے ایک نامعلوم چور نے اس کی دکان نیو گرگ سپر اسٹور کا تاا توڑ کر گلے میں رکھے ڈھائی لاکھ روپے چوری کر لیے۔ واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کے بعد اسی طرح کی مزید پانچ وارداتیں سامنے آئیں۔


پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سی سی ٹی وی کیمرہ کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے کے بعد نامعلوم ملزم کی شناخت کی کوشش کی گئی، سخت محنت اور پوچھ گچھ کے بعد اس نے اپنا نام نیرج ناتھ بتایا۔ الموڑہ اتراکھنڈ ہال کے کرایہ دار نانگلیا بھیواڑی نے پوچھ تاچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے 10 دنوں میں بھیواڑی میں چھ کو چوریاں انجام دی ہیں۔ پولیس چوری کی گئی نقدی اور سامان برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔