راجستھان: جمعۃ الوداع کے موقع پر درگاہ اجمیر شریف اور مسجدوں میں نماز نہیں ہوگی

اجمیر درگاہ شریف میں کورونا کے پیش نظر اور ریڈ الرٹ پندہ روزہ کی سختی کو دیکھتے ہوئے درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں خواجہ کے شہر اجمیر میں کل رمضان کے مقدس مہینے کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع کے طور پر منایاجائے گا۔ درگاہ اجمیر شریف میں کورونا کے پیش نظر ریڈ الرٹ اور پندہ روزہ پابندیوں کو دیکھتے ہوئے درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ البتہ مسلم برادری گھروں پر ہی نماز ادا کرے گی۔ ان دنوں وبا کے پیش نظر تمام لوگ پانچوں نمازیں گھر پر ہی ادا کررہے ہیں۔

خاص بات یہ ہےکہ اس دن جمعہ کی نماز کی جگہ ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ علما کے مطابق ظہر کی نماز ادا کرنے کا بھی اتنا ہی صواب ہے۔ کووڈ کے دوران رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ دوسری بار پڑا ہے۔ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ہوا تھا۔


دوسری جانب کورونا وبا کی تباہ خیزی کو دیکھتے ہوئے ضلع اور پولیس انتظامیہ نے درگاہ علاقے کی نزدیکی گلیوں میں رکاوٹیں لگاکر بلا وجہ گھروں سے نکلنے والوں پر روک لگانے کی کوشش کی ہے ۔ ایسی ہی کوششیں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تیزی سے کی جارہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔