راجستھان انتخابات: ہماری کئی اسکیموں پر ملک بھر میں بحث، پھر سے بنائیں گے حکومت، اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بن رہی ہے۔ ہماری بہت سی اسکیموں پر ملک بھر میں بحث ہوتی ہے

<div class="paragraphs"><p>اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ یہ یقینی ہے کہ ہماری حکومت ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی اسکیموں پر ملک بھر میں بحث ہوتی ہے۔ ہماری کارکردگی اتنی اچھی ہے کہ پورے ملک میں راجستھان کی بات کی جاتی ہے۔

راجستھان اسمبلی انتخابات کے بعد ان کے کردار پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا، ’’میرا کردار وہی ہوگا جو ہائی کمان نے کہا ہے۔ میں اپنے کردار کا فیصلہ خود نہیں کرتا۔ ہائی کمان مجھے جو بھی رول دے گی، میں اسی سمت میں چل پڑوں گا۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی جی نے 9 کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔ وہ (بی جے پی) اتنے گھبرائے ہوئے تھے کہ پورا راستہ ختم کرنے کے بعد باہر سے لوگوں کو بلا کر شہر میں روڈ شو کر رہے تھے جہاں پہلے سے بھیڑ رہتی ہے۔ وہ ہماری ریاست کے مسائل پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ تمام لیڈر جو آ رہے ہیں اشتعال انگیز باتیں کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔