راجستھان: بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خاتون افسر کو دی دھمکی، ویڈیو وائرل

راجستھان کے بھیلواڑہ کے شاہ پورہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی لالہ رام بیروا کی ایک خاتون سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کو دھمکی آمیز لہجے میں وارننگ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>بی جے پی ایم ایل اے / تصویر بشکریہ بی بی سی</p></div>

بی جے پی ایم ایل اے / تصویر بشکریہ بی بی سی

user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کے بھیلواڑہ کے شاہ پورہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی لالہ رام بیروا کی ایک خاتون سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کو دھمکی آمیز لہجے میں وارننگ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ شاہ پورہ اسمبلی حلقہ میں واقع بانیڑا کی ایس ڈی او نیہا چھیپا کے ساتھ ایم ایل اے کی بحث کی یہ ویڈیو بی جے پی کی ’وکاس بھارت سنکلپ‘ یاترا کے کیمپ کے دوران شوٹ کی گئی تھی۔

راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس کونسل نے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ایک خط لکھ کر ایم ایل اے پر خاتون ایس ڈی او کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ بانیڑا علاقے میں غیر قانونی بھٹی کی تنصیب کے سلسلے میں کیمپ میں عوامی سماعت کے دوران ایم ایل اے بیروا نے ایس ڈی او چھیپا سے کہا، ’’آپ کو نوکری میں تکلیف ہو جائے گی، نئی نوکری ہے۔‘‘


وائرل ویڈیو میں ایم ایل اے تحصیلدار سے پوچھ رہے ہیں، "تحصیلدار جی، جب وہ بھٹی لگائی گئی تھی تو کیا آپ نے اجازت دی تھی؟ پھر آپ نوٹس کیوں دے رہے ہیں؟" ایس ڈی او نیہا چھیپا کا کہنا ہے، ’’میں حکومت کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق کارروائی کر سکتی ہوں۔‘‘

اس کے بعد ایم ایل اے بیروا کہتے ہیں، ’’کوئی نوٹس نہیں، اگر کل تک ان غیر قانونی بھٹیوں کو نہیں ہٹایا گیا تو میں ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاج کروں گا۔ آپ اس بات کو ذہن میں رکھیں، آپ ان غیر قانونی بھٹیوں کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ میں کل شام پھر آپ سے ملاقات کروں گا۔‘‘

افسروں کو کھلے عام تنبیہ کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا، ’’کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، اگر یہاں کوئی افسر ہے، اگر میرے فون کے بعد بھی آپ نے کام نہیں کیا اور مجھے اس کام کے لیے دوبارہ فون کرنا پڑا، تو آپ کئی دوسرا مقام تلاش کر لینا۔ ، ایمانداری سے کام کرنا چاہتے ہیں تو ہی شاہ پورہ اسمبلی میں رہیں۔‘‘


بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق، اس معاملے پر ایم ایل اے لالہ رام بیروا نے کہا، ’’اس دوران کہا گیا کہ نئی نئی نوکری ہے، آپ کسی کے دباؤ میں کیوں کام کر رہے ہیں، یہاں کی حکومت بدل چکی ہے اور آپ پرانی ذہنیت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

رکن اسمبلی بیروا نے کہا، "میں نے چھ دن پہلے ایس ڈی ایم سے کہا تھا کہ وہ تمام بھٹیوں کی تصدیق کریں اور ان کی تفصیلات جمع کریں۔ تمام غیر قانونی بھٹیوں کو فوری طور پر ہٹا دیں، تاکہ ماضی میں ہونے والے مجرمانہ واقعات کو روکا جا سکے۔"

انہوں نے کہا ’’عوامی سماعت کے دوران شکایات موصول ہوئیں کہ تالاب پر سماج دشمن عناصر نے قبضہ کر رکھا ہے، پٹرول پمپ اور عمارتیں بنی ہوئی ہیں، وہاں سے تجاوزات ہٹانے کے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائی جا رہی ہیں۔‘‘

سی ایم سے کی گئی شکایت پر ایم ایل اے نے کہا ’’اس میں کیا بدسلوکی ہے، میں نے صرف اتنا کہا کہ آپ کی نوکری نئی ہے، آپ کسی کے دباؤ میں آ کر کام نہ کریں اور جو صحیح ہے وہ کریں۔ جب میں نے ان سے تجاوزات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔