دہلی میں صبح صبح بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اتوار کے روز بھی ہلکی بارش یا بوندیں پڑنے کے ساتھ عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے متعدد مقامات پر ہفتہ کی صبح ہلکی بارش ہوئی لیکن آج صبح دہلی میں زبردست بارش ہوئی۔ دہلی میں صرف بارش ہی نہیں ہوئی بلکہ بادلوں کی زبردست گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ آج کی بارش سے دہلی میں سردی بڑھنے کے آثار ہیں۔

قومی دارالحکومت میں کل سویرے کہرا چھایا رہا، جس کی وجہ سے حد بصارت کافی کم تھی لیکن آج صبح زبردست بارش ہوئی ۔


کل دہلی میں بارش کے باوجود کم ازکم درجہ حرارت سات ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے لئے معمول کے مطابق تھا۔کل یعنی ہفتہ کےروز دن میں موسم اتنا سرد نہیں تھاکیونکہ بعدمیں تقریبا صبح 11 بجے موسم میں بہتری آئی اور درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری رہنے کا امکان تھا۔ گھنے کہرے کی وجہ سے حد بصارت بہت کم تھی، خاص طور پر شاہراہ پر ٹریفک کی رفتار کم تھی۔

جمعہ کے روزکم از کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو معمول سے چھ ڈگری نیچے تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور آج ہلکی بارش اور بوندیں پڑنے کا امکان ہے ، جبکہ عام طور پر آسمان ابر آلود رہے گا۔


کل صبح 8 بجکر 30 منٹ پر قومی دارالحکومت میں نمی کی شرح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا کا معیار کافی خراب تھا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق کل صبح کے نو بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس 453 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اتوار کے روز بھی ہلکی بارش یا بوندیں پڑنے کے ساتھ عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔جمعہ کے روزدہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.2 ڈگری رہا تھا، جو اس موسم کے لئے معمول کے مطابق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔