پنجاب کے آڑھتیوں کے یہاں چھاپے کسان تحریک پر نشانہ: امریندر سنگھ

دفتر وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کل 14 آڑھتیوں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے

امریندر سنگھ/ یو این آئی
امریندر سنگھ/ یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنفگھ نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہ مرکز کی طرف سے کمیشن ایجنٹوں جنہیں آڑھتی بھی کہا جاتا ہے، انہیں محض اس لئے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ وہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب کے کچھ آڑھتیوں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے ان کے جمہوری حقوق اور آزادی کوسلف کرنے کے لئے واضح دباؤ کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے ذریعے آڑھتیوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس طرح کی جابرانہ کارروائی کا انجام بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صاف ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی لمبے وقت سے جاری مزاحمت کو ختم کرنے میں، کسانوں کو راضی کرنے میں، انہیں تقسیم کرنے میں اور گمراہ کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مرکزی حکومت اب آڑھتیوں کو نشانہ بناکر ان کی جد و جہد کو کمزور کرنے کی کوش کر رہی ہے، جو روز اول سے تحریک کو سرگرمی سے حمایت دے رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹس جاری کرنے کے محض چار دنوں کے اندر پنجاب کے کئی اہم آڑھتیوں کے احاطوں میں انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے، وہ بھی نوٹسوں کے جواب کا انتظار کئے بغیر! کیپٹن امریندر سنگھ نے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔


وزیر اعلیٰ نے پوچھا، ’’یہ مرکز کی طرف سے انتقام کی سیاست کا واضح معاملہ نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ جو کسانوں کے احتجاج کو کئی طرح کے حربوں کے ذریعے ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے بھی پُر امن طریقہ سے احتجاج کرنے کے لوگوں کے حق کی پاسداری کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے کاموں نے عدالت عظمیٰ کی ہدایات اور آئین کی روح کی زبردست خلاف ورزی کی، جس نے ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے کا حق دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔