راہل اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ آج چائے پر بات چیت کریں گے

اپوزیشن قائدین کو آج صبح پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے چائے پر بلایا گیا ہے تاکہ رکن پارلیمنٹ وقت پر پہنچ سکیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپوزیشن لیڈروں کو چائے پر دعوت دی ہے۔ جس سے پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مسائل پر بات چیت کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی غور ہو سکتا ہے کہ حزب اختلاف اپنی ایک’ ماک پارلیمنٹ ‘چلائے جیسے جنتر منتر پر کسانوں نے چلائی تھی۔پارلیمنٹ میں اپنی بات کو نہ مانے جانے کے خلاف یہ احتجاج کا طریقہ ہے۔

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن قائدین کو آج صبح پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے چائے پر بلایا گیا ہے تاکہ رکن پارلیمنٹ وقت پر پہنچ سکیں ۔ تمام 14 ہم خیال جماعتوں کے قائدین کو چائے پر مدعو کیا گیا ہے۔


مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ان تمام 14 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی آخری میٹنگ پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیک ارجن کھڑگے کے چیمبر میں بلائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کے ارکین مانسون سیشن کے آغاز سے ہی پیگاسس جاسوسی اور کسانوں کے مسائل جیسے امور پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں اور جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل پار رہی ہے۔ اپوزیشن اراکین اس معاملے پر حکومت سے پارلیمنٹ میں جواب طلب کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */