راہل گاندھی نے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دے دی تھی: آزاد

غلام نبی نے کہا کہ راہل گاندھی نے پچھلے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی کہ سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو وارننگ دی، لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں سونامی آنے کی وارننگ دے دی تھی لیکن حکومت نے وہ سنہرے ماہ گنوا دیئے۔

غلام نبی آزاد نے ایوان میں کورونا کی وبا پر بحث کے دوران الزام لگایا کہ اس حکومت نے کووڈ کو روکنے کا جو سنہرا وقت تھا اسے گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پچھلے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی کہ سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو وارننگ دی، لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہیے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابن کی قیمتین بھی آدھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل سطح پر جانچ کا انتظام کیا جانا چاہیے اور صحت کی دیکھ بھال انفرا اسٹرکچر کی توسیع کی جانی چاہیے۔ سابق وزیر صحت نے ویکسن کے سلسلے میں بھی کئی مشورے دیئے اور کہا کہ ویکسن کفایتی ہونی چاہیے۔ ویکسن کے سلسلے میں ریگولیٹری نظام بھی مضبوط ہونا چاہیے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


next