راہل گاندھی منی پور سے شروع کریں گے 'بھارت نیائے یاترا'، 6200 کلومیٹر طے کر کے پہنچیں گے ممبئی

'بھارت نیا یاترا' کے ذریعے کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے جڑے گی۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے 14 جنوری سے 28 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک 'بھارت نیائے یاترا' کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی چاہتی تھی کہ راہل گاندھی اس سفر کا آغاز کریں۔ راہل گاندھی نے اس یاترا کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس سے پہلے راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی تاریخی 'بھارت جوڑو یاترا' کر چکے ہیں۔ اب 'بھارت نیائے یاترا' کے ذریعے کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے جڑے گی۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ یہ یاترا منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گجرات سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر پہنچے گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ کانگریس کہ یہ یاترا بھارت جوڑو یاترا کی طرح مکمل طور پر پیدل نہیں ہوگی۔

جب کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے پوچھا گیا کہ اس یاترا کا نام ’نیائے یاترا‘ کیوں رکھا گیا تو انہوں نے کہا ’’ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اقتصادی، سماجی اور اسٹریٹجک انصاف فراہم کریں گے۔ پہلی یاترا 12 ریاستوں سے گزری جبکہ یہ دوسری یاترا 14 ریاستوں سے گزرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔