راہل گاندھی کا سیلاب سے متاثر اپنے حلقہ انتخاب وائناڈ کا دورہ

راہل گاندھی نے اتوار کی ووپہر بارش اور سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے ساتھ لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر قومی آواز
i

کوجی کوڈ (کیرالہ): وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتوار کی ووپہر بارش اور سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے ساتھ لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

راہل گاندھی کا سیلاب سے متاثر اپنے حلقہ انتخاب وائناڈ کا دورہ

بارش اور سیلاب سے متاثرہ کیرالہ کے وائناڈ میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ تا حال 203 راحت کیمپوں میں تقریباً 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے اور رپورٹ کے مطابق 18 افراد کی اس سانحہ میں موت ہو گئی ہے۔


اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق راہل گاندھی نے اپنے حلقہ انتخاب کے راحت کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے ملپورم ضلع میں قیام کیا اور اس کے بعد وہ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں واپس لوٹے۔ وہ اپنے ساتھ گاڑیوں میں راحت کی اشیا لے کر گئے ہیں، جسے انہوں نے کیموں میں رہ رہے لوگوں میں تقسیم کیا۔

راہل گاندھی کا سیلاب سے متاثر اپنے حلقہ انتخاب وائناڈ کا دورہ
دریں اثنا، راہل گاندھی نے کیولاپارا کے لینڈ سلائڈ سے متاثرہ مقام بھوتنام کا دورہ کیا جہاں ابھی تک کافی لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بحفاظت باہر نکالنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔
راہل گاندھی کا سیلاب سے متاثر اپنے حلقہ انتخاب وائناڈ کا دورہ

راہل گاندھی کے دورے پر کانگریس کی ریاستی یونٹ کے سربراہ ملاپلی رامچندرن، اپوزیشن لیڈر رمیش چنی تھلا اور مقامی رہنما ان کے ہمراہ موجود رہے۔ راہل گاندھی پیر کے روز وائناڈ ضلع جائیں گے اور راحت کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد اسی روز شام کو وہ واپس لوٹیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 11 Aug 2019, 8:10 PM