راہل گاندھی نے کہا مودی اور شاہ حکومت کی پالیسی عوام مخالف، ’بھارت بند‘ کی حمایت

مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک کی دس مزدور تنظیموں نے ملک گیر ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں 25 کرور لوگ شامل ہوں گے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

بائیں محاذ کی مزدور تنظیموں نے ملک گیر بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

راہل گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یو) کو کمزور کیا ہے۔ واضح رہے مغربی بنگال میں کئی ٹرینیں روکی گئی ہیں اور وہاں سب سے زیادہ بند کا اثر نظر آ رہا ہے۔


اپنی حمایت کا اظہار راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا جس میں انہوں نے کہا ’’مودی اور شاہ کی حکومت عوام مخالف، مزدور مخالف پالیسیوں نے خوفناک حد تک بے روزگاری پیدا کر دی ہے اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو کمزور کیا ہے تاکہ مودی کے سرمایہ دار دوستوں کو بیچنے کو صحیح ٹہرایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آج 25 کروڑ مزدوروں نے اس کی مخالفت میں ’بھارت بند‘ بلایا ہے۔ میں انہیں سلام کرتا ہوں۔‘‘


دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے۔ مغربی بنگال کے کئی حصوں میں سڑکوں اور ریلوے کا سفر متاثر ہوا جبکہ پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔ دہلی یونیورسٹی کے کئی کالجوں میں طلباء نے حمایت میں اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا، جس میں دہلی کا معروف اسٹیفن کالج بھی شامل ہے۔ واضح رہے مودی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف دس مزدور تنظیموں نے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔