راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر سونیا و راہل نے پیش کی خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ (سمادھی) پر سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے خراج عقیدت پیش کی۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

20 Aug 2018, 1:25 PM
راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تصاویر
20 Aug 2018, 10:33 AM
راجیو گاندھی کی سالگرہ پر سونیا، راہل سمیت متعدد رہنماؤں نے پیش کی خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ (سمادھی) پر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے خراج عقیدت پیش کی۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں نے بھی خراج عقیدت پیش کی۔

20 Aug 2018, 10:19 AM
بہت یاد آتے ہیں، ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راجیو گاندھی ایک ہر دل عزیز شخص تھے، ان کی بے وقت موت نے میری زندگی میں کبھی نہ بھرنے والا ایک خلا چھوڑ دیا ہے، آج مجھے ان کے ساتھ منائے کئی سالگرہ یاد آ رہے ہیں، میں بہت یاد کرتا ہوں انہیں، ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔