’ہندوستانی معیشت بڑھ رہی ہے لیکن...‘، راہل گاندھی نے ہارورڈ کے طلبا سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی

راہل گاندھی نے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کبھی معاشی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ کو یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ معاشی ترقی کس کے مفاد میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/RahulGandhi">@RahulGandhi</a></p></div>

ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر@RahulGandhi

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے کچھ اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس گفتگو کی ویڈیو آج راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ یہ بات چیت 15 دسمبر کو ہوئی تھی  جس میں انھوں نے خاص طور سے ہندوستانی معیشت سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔ ویڈیو میں وہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ ہندوستانی معیشت بڑھ ضرور رہی ہے، لیکن رقم کی تقسیم نہیں ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آ رہا ہے۔

راہل گاندھی طلبا کے ساتھ بات چیت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا تذکرہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ غیر جانبدار میڈیا، غیر جانب دار نظامِ قانون، غیر جانب دار انتخبای کمیشن جیسے نیوٹرل اداروں کی ہمیشہ ضرورت ہے۔ میں چار ہزار کلومیٹر چلا کیونکہ اس سے بہتر کسی اور طریقے سے پیغام نہیں پہنچا سکتا تھا۔ پیغام پہنچانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔


ویڈیو میں راہل گاندھی ہندوستان کی معاشی ترقی کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب آپ کبھی معاشی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ کو یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ معاشی ترقی کس کے مفاد میں ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ پوچھنے کا سوال یہ ہے کہ اس ترقی کی روش کیا ہے، ساتھ ہی سوچنا ہوگا کہ اس سے کسے فائدہ ہو رہا ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں ہم قرض ماڈل پر کام کر رہے ہیں، لیکن پروڈکشن نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہندوستان میں حقیقی چیلنج یہ ہے کہ ہم پروڈیوسنگ اکونومی کیسے قائم کریں۔ جس سے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار مل سکے۔

ہارورڈ کے طلبا سے راہل گاندھی نے اڈانی معاملے پر بھی بات چیت کی۔ انھوں نے اڈانی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مسٹر اڈانی سیدھے وزیر اعظم سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ ہمارے سبھی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، ہمارے بنیادی ڈھانچے کے مالک ہیں۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہندوستان کو ریاستوں کی یونین کی شکل میں نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک مذہب، ایک زبان والے ملک کی شکل میں مانتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔